اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صہیونی حکومت کے انسٹی ٹیوٹ برائے قومی سلامتی مطالعات (INSS) کی جانب سے جاری کیے گئے سروے کے مطابق 66 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل شمالی مقبوضہ فلسطین میں موجودہ سکیورٹی صورتحال آبادکاروں کو مطلوبہ تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے، جبکہ صرف 30 فیصد افراد نے موجودہ حالات کو محفوظ قرار دیا۔
سروے کے نتائج کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے بارے میں رائے کا تعلق سیاسی وابستگی سے بھی ہے۔ حکومتی اتحاد کی مخالف جماعتوں کے 74 فیصد حامیوں نے شمالی علاقوں کی سکیورٹی کو غیر اطمینان بخش قرار دیا، جبکہ حکمران اتحاد کے حامیوں میں یہ شرح 54 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق آبادی کے مختلف طبقات میں بھی تشویش نمایاں ہے۔ 65 فیصد یہودی اور مقبوضہ سرزمینوں میں رہنے والے 71 فیصد عرب شہریوں کا کہنا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کی موجودہ سکیورٹی صورتحال وہاں کے رہائشیوں کو مناسب تحفظ فراہم نہیں کر رہی۔
آپ کا تبصرہ